صنعا ائرپورٹ سے بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ

223

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں باغیوں کے خلاف سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی فوج نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والے ایک بمبار ڈرون کو مار گرایا ۔ ترجمان نے کہا کہ بدھ کی صبح یمنی دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے بمبار ڈرون نے اڑان بھری ،تاہم اسے بروقت شناخت کرکے کارروائی سے قبل ہی تباہ کردیا گیا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ ڈرون کو ہوائی اڈے پر ایئر ڈیفنس بٹالین میں رکھا کیا گیا تھا۔ حوثیوں کی بٹالین بڑے ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش میں ہے۔اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کو بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی قوانین کے مطابق فوری جواب دیا جائے گا۔ چند روز قبل عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کی ایک بمبار کشتی کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے جہاز رانی کی آزادی کو خطرہ ہے۔