ای سی سی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دیدی

188

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ،نئی شرحوں کا اطلاق پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ نظرثانی سے ہوگا۔ ای سی سی اجلا س میں افغانستان کے لیے1 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی سمری منظو ر ہو ئی جس کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام ایک لاکھ 75 یزار میٹرک ٹن گندم پاسکو سے خریدے گا،یہ گندم افغانستان اور پاکستان میں خوراک کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے ہوگی۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مستحقین کو شامل کرنے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی گئی جس میں نئے مستحقین کو بھی ایک بار 12 ہزار روپے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی 31 دسمبر تک جاری رکھنے پر فیصلہ موخرکر دیا گیا۔