کشمیری یتیم بچے بھارتی منڈیوں میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

834

نئی دلی: بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کورونا کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچے بھارتی منڈیوں میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

 رپورٹ نے مقبوضہ علاقے میں انتہائی ہلچل مچا دی ہے،بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک غیرسرکاری تنظیم گلوبل ویلفیئر چیری ٹیبل ٹرسٹ جو بچوں اور خاندانی بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ایسے یتیم بچوں کو بھارتی بازاروں میں فروخت کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق جب تفتیشی رپورٹر نے این جی او سے وابستہ اسرار امین نامی شخص سے دہلی کے ایک ہوٹل میں رابطہ کیا تو اس نے ایک یتیم بچے کو 75ہزار روپے میں فروخت کرنے کی پیشکش کی جبکہ دو یتیم بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔