تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ کورونا کی ویکسین لگوائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

284

   وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا  ہے کہ  تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ کورونا کی ویکسین لگوائیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جتنی جلدی ایڈز کے مریض کی تشخیص ہوگی تو یہ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 13 ہزار 7 سو ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں، بہت سے مریض ایڈز کو چھپاتے ہیں جس سے ایڈز پھیلتا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایڈز کی تشخیص کے بعد علاج معالجہ کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر تعداد ہے وہ بہت کم ہے جب تک تشخیص نہیں ہوتی ایڈز کے مریضوں کا علاج ممکن نہیں ، ایڈز کے مریضوں  کیساتھ پنجاب حکومت کھڑی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خوش ہوں کہ اج کہ دن اس پر آگاہی سیمینار ہو رہا ہے جب تک ایڈز کے خلاف جنگ نہیں کریں گے یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔انہوں نے پولیو مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پولیو کی پانچ مہم چلائی گئیں جس سے پولیو میں مزید کمی آئی ہے