مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آئے‘فواد چودھری

53

 

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات فوادچودھری نے کہا ہے کہ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ،چاول کی9ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، چینی، ٹماٹر، پیازکی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں،
مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔