پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کا حکم دیا،فرخ حبیب

261
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور معاون خصوصی علی نواز اعوان مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

 

اسلام آباد (آن لائن+مانیٹرنگ ڈیسک) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے، تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے زمینوں کے آڈٹ کا حکم دیا، اراضی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر
اچھے کام میں رکاوٹ ڈالتی ہے، سندھ حکومت لینڈ ڈیجیٹلائزیشن میں بھی تعاون نہیں کررہی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اراضی کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے، 3 ہزار ارب روپے کی زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے، اسلام آباد میں 500 ارب روپے کے تجاوزات ہیں، پورے ملک میں 55 سو ارب روپے کی زمینوں پر قبضے ہیں، پاکستان میں اوورسیز کی زمینوں پر قبضے ککیے جاتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں حکومت میں آکر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتی ہیں، کراچی میں نسلہ ٹاور کا مسئلہ اس کی مثال ہے، جنگلات کی 5200 کنال اراضی کو واگزار کرایا گیا ہے، غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ کیا گیا، اسلام آباد میں میگا پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے اسلام آباد کے لیے نہیں سوچا، دیہات کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں اسی لیے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب یہ بیان حلفی آگیا ہے