ملک میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

73

اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں مہنگائی 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح11.5فیصد ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں ملک میں مہنگائی
کی شرح 4.5فیصد تک پہنچ گئی ، شہری علاقوں میں مہنگائی 12فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 10.9فیصد رہی ، نومبر میں ٹماٹر 131.64،گھی 10.87فیصد، کوکنگ آئل 9.71،سبزیاں 10.46،انڈے 10.19،گوشت 2.63،تازہ دودھ 2.23،چینی 1.43،دودھ کی قیمتوں میں 1.63ماہانہ بنیاد پر بجلی 8.32کنسٹرکشن ان پٹ آئٹمز 1.99فیصد مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر گھی58.28،کونگ آئل 53.59،آٹا 10.26،آلو17.66،بجلی چارجز 47.87،موٹرفیول 40.81ادویات کی قیمتوں میں 11.76فیصد مہنگے ہوئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح9.3فیصد تھی ، نومبر 2020ء میں مہنگائی کی شرح 8.3فیصد تھی ۔