ننگرہار، طالبان فورسز اور داعش میں جھڑپیں، 4 دہشت گرد ہلاک

66

ننگرہار(صبا ح نیوز)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان فورسز اور دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ننگرہار میں طالبان فورسز اور داعش کے مابین جھڑپوں کے دوران مرنے والوں میں 2خودکش خواتین بمبار بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق خواتین نے خود کو دھماکے سے اڑایا، آپریشن کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عطا الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔