“اومیکرون پر کوئی تشویش نہیں، عالمی ادارہ صحت نے جو انتباہ جاری کیا وہ مبالغہ آمیز ہے”

362

ریاض: سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ اومیکرون پر کوئی تشویش نہیں ہے ،عالمی ادارہ صحت نے نئے وائرس بارے جو انتباہ جاری کیا ہے وہ مبالغہ آمیز ہے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس تیل مارکیٹ پر نئے کورونا وائرس اومیکرون کے اثرات کا جائزہ مکمل کرنے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون وائرس پر کوئی تشویش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس کے سربراہ کی حیثیت سے شریک سربراہ کے ساتھ مشاورت کرکے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس ملتوی کئے ہیں۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ اوپیک پلس میں شامل ممالک کے وزرائے پٹرولیم کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، اس دوران تیل مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کا مزید وقت مل جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ محدود وقت کےلئے اجلاس ملتوی کئے ہیں، اس سے حالات کو زیادہ بہتر شکل میں جاننے سمجھنے کا مزید موقع ملے گا، تیل کی طلب کے حوالے سے کورونا کی نئی شکل او میکرون کا اثر ابھی واضح نہیں ہے۔