اگلے تین ماہ اہم ہیں، کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے، وزیراعظم کا حکم

237

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو ملک سے باہر نہ جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 3ماہ بہت اہم ہیں، کوئی بھی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے کہاکہ اگلے کچھ ماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں،تمام وزراء اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں، حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔