حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ‘امیر مقام

153

خیبر (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو مسترد کردیا ہے‘ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں‘ حکومت غریب عوام کی حالت پر رحم کرے ۔ خیبر تحصیل باڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں‘ حکومت غریب عوام کی حالت پر رحم کرے‘عوام نے حکومت کو مسترد کیا ہے، عوام حکومت سے تنگ ہیں‘ لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔