مودی جہاں بھی جائے گا، پیچھا کروں گا، صدر آزاد کشمیر

529

راولاکوٹ (آن لائن) صدر ریاست جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مودی جدھر بھی جائے گا اس کا پیچھا کرو ں گا، عمران خان کشمیر یوں کے سفیر ہیں ان کی قیادت میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا، عمران خان کی تقریر سے بھارت بوکھلا گیا ہے، افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد اب بھارت کی جموں کشمیر سے واپسی ہونے کو ہے۔اتوار کے روز کرنل
شوکت مظفر مرحوم کی برسی پر ان کے آبائی گاؤں شوکت آباد میں اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے کہا کہ میں صوبے کا نہیں آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں، میں نے یہاں سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک منطقی انجام کو پہنچے۔ حکومت نہ صرف یہ 5 سال پورے کریگی بلکہ اگلی حکومت بھی عمران خان بنائیں گے، اگلے 5 سال میں آزاد کشمیر یورپ سے زیادہ ترقی یافتہ ہوگا، کرنل شوکت مظفر ایک اثاثہ تھے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلیے ہر ممکن تعاون کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلیے جلد بلدیاتی الیکشن ہونگے، پونچھ میڈیکل کالج کی عمارت کا کام جلد شروع ہو جائے گا ، پونچھ کی سر زمین کو اعزاز حاصل ہے کہ نہ صرف تحریک آغاز کا آغاز یہاں سے ہوا بلکہ یہاں کے سپوت خان آف منگ نے پونچھ سے جا کر میرپور کو آزاد کروایا غازی ملت کے گھر جو الحاق پاکستان کی قرار داد منظور ہوی میرے والد چودھری نور حسین اس اجلاس میں موجود تھے اور دعوے وہ بھی کرتے ہیں جن کو زندگی میں کبھی سری نگر اور مقبوضہ کشمیر جانا ہی نصیب نہ ہوا اسی تسلسل میں سری نگر کے لال چوک جا کر مجھے خطاب کا اعزاز ملا۔