حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلیے کیا اقدامات کیے؟ عدالت

184

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دائر درخواست پر 2 صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری قانون بتائیں میڈیا ورکرز صحافیوں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔ سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری قانون2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں مفاد عامہ کے معاملے کے پیش نظر صدر سپریم کورٹ بار اور صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن عدالتی معاون مقرر کر دیے گئے ،حکم نامے کے مطابق سینئر صحافی حامد میر
اور مظہر عباس بھی عدالتی معاونت کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کو3 ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔