پی آئی اے کا سعودی عرب کیلیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز

230

اسلام آباد (آن لائن) پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کردیا۔ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پروازیں سعودی شہروں جدہ،ریاض،دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گی ۔ پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی ۔ کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائن کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھیں ۔ یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائے گا ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائے گا۔