حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن پٹڑی سے اترگیا

204

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب لوپ لائن پرٹرین کا انجن پٹڑی سے اترگیا، محکمہ ریلوے کے عملے کی فوری امدادی کارروائی کے بعد انجن کو واپس پٹڑی پر چڑھاکر روانہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میرپوخاص سے حیدرآباد آنے والی ماروی ایکسپریس کا انجن حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب لوپ لائن سے اتر گیا ۔ انجن کے ساتھ بوگیاں نہیںلگی ہوئی تھیں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کچھ دیر کی جدو جہد کے بعد انجن واپس پٹریوں پر چڑھاکر ریلوے ٹریفک بحال کردیا گیا۔