جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ

221

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35۰2 اوورز میں 120 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی شاہ حْسین نے 33 رنز اور معاذ وقار نے 32 رنز اسکور کئے میٹروپولیٹن کرکٹ کلب کی جانب سے بلاول ملک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 رنز د یکر 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ علی عمر نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں میٹروپولیٹن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 16۰5 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہریر شاہد نے 56 رنز اور عثمان خان نے 23 رنز اسکور کئے معاذ وقار نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے عبداللّہ فضل کی شاندار سنچری کی بدولت گولڈن جمخانہ کو باآسانی 247 رنز سے شکست دیدی رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43۰2 اوورز میں 343 رنز اسکور کئے ۔