ٹی 10سے ٹی 20کی اہمیت ختم ہورہی ہے،کرس گیل

508

ابوظبی (نمائندہ خصوصی)ٹی 10 کرکٹ مختصر دورانئے کا کھیل ہے جو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے ٹی20کرکٹ میں انٹرٹینمنٹ ختم ہوتی دکھائی دیتی ہے ان خیالات کا اظہار کرکٹ یونیورسل باس کرس گیل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ فارمیٹ نے جس تیزی سے نئی معیارات متعارف کر وائے ہیں اسے دیکھتے ہوئے ٹی20کرکٹ میں تفریح کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے خصوصا بلے باز ٹی 10میں پہلے اوور سے ہی بہترین بلے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس ٹی20میں پہلے 6 اوور میں اوپنر سست روی کا شکار دکھائی دیتے ہیں جس سے کھیل میں انٹرٹینمنٹ کم ہو جاتی ہے۔گیل نے مزید کہا کہ ٹی 10 کی تیز رفتاری اور تفریح دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آئندہ وقت میں یہ فارمیٹ مزید ترقی کرئے گا اور بہت سے میچز ٹی ٹین فارمیٹ میں ہوں گے اور یقینا یہ کرکٹ کے لئے بہت اچھا ثابت ہو گا اس سے کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو۔واضح رہے کہ کرس گیل ٹیم ابوظبی کے ساتھ دوسرا سیزن کھیل رہے ہیں اور اس وقت ٹیم ابوظبی پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے اس حوالے سے کرس گیل نے کہا کہ ٹیم ابوظبی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔