نئی دہلی اور نواحی شہروں میں فضائی آلودگی برقرار

338

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ارد گرد کے شہروں میں فضائی آلودگی ختم نہ ہوسکی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے ساتھ سرکاری دفاتر بھی جلد ہی مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے۔ حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری بسوں میں سفر کرنا چاہیے۔ غیر ضروری سامان والے ڈیزل ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ صرف قدرتی گیس اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو شہر میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔