بھارت: پائپ سے لاکھوں روپے برآمد

253

بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے چھاپہ مار کر پائپ لائن سمیت گھر میں چھپے لاکھوں روپے برآمد کرلیے۔ شانتھا گوڈہا ایم برادر نامی سرکاری انجینئر نے اپنے گھر میں کرپشن کے لاکھوں روپے مختلف جگہوں پر چھپا رکھے تھے۔ محکمہ انسدادِ بدعنوانی نے انجینئر کے گھر کی تلاشی کے دوران پائپ لائن میں چھپائے گئے 13 لاکھ روپے برآمد کیے۔ اس کے علاوہ گھر کے مختلف حصوں میں چھپائے گئے کل ساڑھے 54 لاکھ روپے تلاش کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیے گئے۔