وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دورہ بٹگرام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح

349

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بٹگرام میں ہائیڈروپاورپراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے500کلوواٹ کے منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بیاری الائی کا افتتاح کیا۔یہ منصوبہ 70لاکھ روپے کی لاگت سیمکمل کیا گیا ہے۔ اس بجلی گھرسے 600 گھرانوں کے علاوہ متعددا سکولوں، طبی مراکز اور مساجد کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلی محمود خان  نے گورنمنٹ ڈگری کالج بنہ الائی کی عمارت اورگلئی میدان الائی میں کیمپنگ پاڈزکا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلی خیبرپختنخوا نے دورہ بٹگرام میں ان منصوبوں کے علاوہ آر سی سی پل بیاری خوڑ اور شیر خوڑ، بٹیلہ روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کیا اور مختلف ایریگیشن چینلز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔