امریکہ، نوول کرونا وائرس کی تازہ ترین لہر گزشتہ سال سے بدتر ہے

335

امریکہ  میں نوول کروناوائرس کی تازہ ترین لہر کچھ ریاستوں کے ا نتہائی نگہداشت یونٹس( آئی سی یو)کو متاثر کررہی ہے جبکہ ملک کے کئی حصے اس وبا سے متاثر ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بدتر ہیں۔ بلومبرگ نے  رپورٹ  میں امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15ریاستوں میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ یا مشتبہ مریض گزشتہ سال کی نسبت زیادہ آئی سی یو بیڈز استعمال کررہے ہیں۔اس نے مزید کہا، “کولوراڈ، مینیسوٹا اور مشی گن میں بالترتیب 41 فیصد، 37 فیصد اور 34 فیصد آئی سی یو بیڈ  نوول کروناوائرس کے  مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔