لاہور: کریانہ اسٹور میں چوری کی واردات، چور گھی کی 142 پیٹیاں چرا کر فرار

648

شالیمار کے علاقے میں واقعہ ایک کریانہ اسٹور میں چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور اسٹور سے 2لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی 142 گھی کی پیٹیاں چرا کر فرار ہوگئے۔

تھانہ شالیمار پولیس نے سٹور کے مالک حارث کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق نامعلوم چور متاثرہ کریانہ سٹور کی دیوار توڑ کر سٹور میں داخل ہوئے۔ شبہ ہے کہ چوروں کی تعداد 3 ہوسکتی ہے۔