ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برآمدات 830 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں 

190

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جولائی تا اکتوبر کے دوران آئی ٹی برآمدات 39فیصد اضافے کے ساتھ 830ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ںہیں۔  ہفتے کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس مدت میں آئی ٹی برآمدات 596ملین ڈالرز تھیں۔صرف اکتوبر کے مہینے میں آئی ٹی ایکسپورٹس195ملین ڈالرز رہیں جو کہ پچھلے سال اکتوبر سے29فیصد زیادہ ہے