خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

278

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحصیل چیئرمین کے لئے 1 ہزار 6 امیدواروں میں سے 977 کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں، ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کے لئے 21 ہزار 788 امیدواروں میں سے 20 ہزار 648 کے کاغذات منظور ہوئے۔ خواتین نشست پر 4 ہزار 220 میں سے 3 ہزار 943 منظور ہوئے جبکہ 277 مسترد ہوئے، مزدور کسان سیٹ کے لئے 7 ہزار 659 منظور کرلئے گئے جبکہ 419 کاغذات مسترد ہوئے۔

یوتھ نشت کے لئے 6 ہزار 804 کاغذات جمع ہوئے، 6 ہزار 161 منظور ہوئے جبکہ 643 مسترد ہوئے، اقلیتی نشست کے لئے 328 کاغذات میں 292 منظور ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 22 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، 23 نومبر کو نشانات الاٹ کر کے حتمی فہرست جاری کریں گے۔