بچوں کا عالمی دن ’’یونیورسل چلڈرن ڈے‘‘ 20 نومبر ہفتہ کو منایا جائیگا

264

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن  ’’  یونیورسل چلڈرن ڈے ‘‘  20نومبرہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واک ،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین  بچوںکی تعلیم وتربیت ،شعور و آگہی کیلئے سماجی تنظیموں اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ اخبارات بچوں کے حقوق کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے  اس دن ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی اسمبلی کے دوران خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے ۔بچوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو منایا جاتا ہے اقوام متحدہ نے1954ء کو تجویز پیش کی تھی کہ دنیا بھر کے ممالک 20نومبر کو بچوں کی فلاح و بہبود کے طور پر منائیں اس تجویز پر جنرل اسمبلی نے20نومبر1959ء کو بچوں کے حقوق کا ڈیکلریشن جاری کیاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال20نومبر کو بچوں کے حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔