ایل این جی ریفرنس کیس، عدالت نے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی

257

 اسلام آ باد (آئی این پی ) احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ۔ منگل کو  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ وکیل دفاع نے بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔ ایل این جی معاہدہ کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ وفاقی کابینہ اور ای سی سی نے کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی۔