اے این ایف نے 30ملک گیر کاروائیوں کے دوران 596.787کلو گرام منشیات برآمد کرلیں 

108

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 30ملک گیر کاروائیوں کے دوران596.787کلو گرام منشیات برآمد کر لیں جس کی بین الاقوامی مالیت 74.237ملین امریکی ڈالر بنتی ہے، جب کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث3عورتوں اور 2 نائیجیرین باشندوں سمیت36 ملزمان کو حراست میں لیکر 12گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں141.555کلوگرام ہیروئن، 287.415کلوگرام چرس،99.2کلوگرام افیون، 2.044کلو گرام ایمفیٹامائن،14.92کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن( آئس) ،1.539کلو گرام کوکین، 50کلو گرام کیٹامائن اور220 عدد ایکسٹیسی گولیاں(0.114 کلو گرام وزنی) شامل ہے۔ اے این ایف بلوچستان نے 4کاروائیوں کے دوران 180.246کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث  5ملزمان گرفتاراور3 عدد گاڑیاں بھی قبضے میںلے لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں70کلو گرام ہیروئن ،110.2کلو گرام چرس اور100 عدد ایکسٹیسی گولیاں(0.046کلو گرام وزنی )شامل ہے۔اے این ایف پنجاب نے 5کاروائیوں کے دوران26.055 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان گرفتار اور1گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ برآمد شدہ منشیات میں 23.415 کلوگرام ہیروئن، 0.600کلوگرام چرس، 0.800کلو گرام افیون اور 1.240کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن( آئس) شامل ہے۔ اے این ایف خیبرپختونخوانے8کاروائیوں کے دوران246.537کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1عورت  اور 1 نائیجیرین باشندے سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر کے 3گاڑ یاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔برآمد شدہ منشیات میں 0.09 کلوگرام ہیروئن، 175.2 کلو گرام چرس ، 60کلو گرام افیون ،10.06 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس ) اور 1.187کلو گرام کوکین شامل ہے۔اے این ایف سندھ نے 5کاروائیوں کے دوران101.25کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکر کے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔برآمد شدہ منشیات میں 48کلو گرام ہیروئن ،1.400 کلوگرام چرس،1.500کلو گرام  میتھ ایمفیٹامائن (آئس ) ،0.350کلو گرام کوکین اور 50کلو گرام کیٹامائن شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے 8کاروائیوں کے دوران 42.699کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث2عورتوںاور1نائیجیرین باشندے سمیت 12 ملزمان گرفتار اور 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں0.050کلو گرام ہیروئن، 0.015کلو گرام چرس ، 38.400کلو گرام افیون ،2.044کلو گرام ایمفیٹامائن ،2.12کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن آئس، 0.002 کلو گرام کوکین اور120عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.068کلو گرام وزنی )شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔