امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا کشتی میں 100میل کا سمندری سفر

179

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اڑدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سات فٹ لمبے تفریح کے شوقین اڑدھے نے کشتی میں چھپ کرسومیل کا سفرطے کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی کے عملے کو اڑدھے کی موجودگی کا علم منزل مقصود پرپہنچ کرہوا۔ سات فٹ لمبا اڑدھا کشتی کے شاور میں چھپ کرسفرکے مزے لے رہا تھا۔کشتی میں اڑدھے کا پتا چلتے ہی عملے نے پولیس کومطلع کیا جس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے اڑدھے کو کشتی سے نکال کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔