اورنج اور گرین لائن کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق ہے، حافظ نعیم

457
جماعت اسلامی کا ”حقوق کراچی کارواں“ 20مارچ سے شروع  کرنے کا اعلان

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھ لیا ہے،کراچی ملک کی آمدنی میں آدھا حصہ دیتا ہے اسکی آبادی کو آدھا گن کر اس شہر کے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی ہے،اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس کراچی کے شہریوں کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے بدترین بحران کے خلاف بنارس چوک پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی والوں کو جھوٹے وعدے اور جعلی افتتاح نہیں چاہئیں،اب کراچی کے عوام بیدار ہوگئے ہیں ،حق دو کراچی کی تحریک گلی اور محلے کی سطح پر منظم ہورہی ہے ،ہر جگہ عوام اپنے علاقے کی بحالی اور مسائل کے حل کے لیے تحریکیں چلا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے تین کروڑ لوگوں کی توانا اور واحد آواز صرف جماعت اسلامی ہے،ہم احتجاج اور مزاحمت کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں شہر کراچی بالخصوص کیماڑی میں قتل و غارت گری ،جرائم اور منشیات فروشی منظم ہو رہی ہے،ضلع میں منشیات فروشی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،نشے کی روک تھام اورجرائم کو قابو کرنے کے لئے آئی جی سندھ عملی اقدامات اٹھائیں،جرائم کو کنٹرول کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔