دورہ انگلینڈ سے متعلق چیئرمین پی سی بی اور سربراہ ای سی بی کی ملاقات

377

انگلینڈ ٹیم کے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی

لاہور(رپورٹ : وزیر علی قادری) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سے اہم ملاقات کی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات سے کی۔ جس میں انگلینڈ ٹیم کے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ 13 اکتوبر کو انگلینڈ نے پاکستان آنا تھا۔ ستمبر میں راولپنڈی میں موجود نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بناکر وطن واپس روانگی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیاتھا۔انگلینڈ نے اگلے سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کو تیار۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) حکام نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔