سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ، فرخ حبیب

382
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب پریس کانفرنس کررہے ہیں

اوکاڑہ :وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت حل کرنا حکومت کا مشن ہے سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکرملکی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن  کے پاس شور مچانے کے سوا کوئی کام نہیں ، ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے عملی اقدامات کررہے ہیں، مہنگائی پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرکے لوٹا ہوا پیسہ جلد پاکستانی خزانے میں جمع کیا جائے گا، دو خاندانوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے ۔