یہودی آباد کاروں کا فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا

350

بیت المقدس : درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصی میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی، یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد اقصی کے صحن میں انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

 فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے ذریعے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔