پشاور:غیر قانونی اسلحہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون، ملزمان گرفتار

314

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں متنی ادیزئی اور داودزئی کے علاقوںمیں موجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے7 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ضلع نوشہرہ جبکہ باقی پشاور کے رہائشی ہیں،تمام ملزمان سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عددکلاشنکوف،6 عدد بندوق،5 عدد پستول ایک عدد شارٹ گن، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور تین کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاون میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی عمران خان نے متنی بازار ،کشن گڑھ روڈ ،مریم زئی اور ادیزئی سمیت داود زئی کے علاقہ سے سات ملزمان مجاہد شاہ، جمال، زرفروش، ارشد خان، حبیب الرحمان اور محمد میر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، پانچ عدد پستول، چھ عدد بندوق، شارٹ گن اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت تین کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی ہے۔ جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔