صارفین کو اہم آپشن سے لاعلم رکھنا ایپل کو مہنگا پڑ گیا

559

ماسکو: ایپ ڈویلپرز کو متبادل ادائیگی کے آپشنز کے بارے میں اپنے صارفین کو اندھیرے میں رکھنے کی ہدایت دینے پر روس نے ایپل کیخلاف عدم اعتماد کا مقدمہ دائر کردیا ہے.

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی انسداد اجارہ داری کا نگران ادارہ anti monopoly regulator نے کہا کہ اگر ایپل کو مذکورہ بالا جرم کا مرتکب پایا جاتا ہے تو کمپنی پر روس میں اس کی آمدنی کی بنیاد پر جرمانہ عائد ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کو پہلے اس مسئلے کے بارے میں ایک انتباہ موصول ہوا تھا اور اسے 30 ستمبر کو آخری تاریخ دی گئی تھی۔

ایپل نے فوری طور پر رائٹرز کے تبصرہ پر جواب نہیں دیا ہے.