موبائل رجسٹریشن، بلاکنگ اور تصدیق کے لیے ایپ متعارف

715

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن، بلاکنگ اور تصدیق کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے، صارفین اس کے ذریعے ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن، ڈیوائسز کی تصدیق کرا سکیں گے، عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ایپلیکیشن کے ذریعے چوری شدہ فون بلاک کرایا جاسکے گا۔