ضلع ملیر میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کیا

195

ضلع ملیر میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش، گٹکا فروش، لینڈ گریبر، اور مفرور و اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 04 پستول، 02 کلو 800 گرام چرس، 120 گرام ہیروئن، 15 کلو 360 گرام تیار گٹکا ماوا اور 07 کلو چھالیہ تحویل میں لے کی گئی۔ پولیس کارروائیاں تھانہ اسٹیل ٹاون، میمن گوٹھ، شرافی گوٹھ، ابراہیم حیدری، شاہ لطیف، گڈاپ اور سکھن میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائیاں جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عبدالغفار، عبدالمالک، مبارک، محمد اسماعیل، رفیق، ارشد، شاہد، ملک شبیر، آصف، مشتاق، ایوب داد، جنید اور دیگر شامل ہیں۔