ریلوے کا دھرنے کے پیش نظر صرف فیملیز کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

270

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان ریلوے نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹیں جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فرد واحد کو سفر ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے لاہو، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے تینوں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹی فکیشن جاری کردیا۔