پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید18مریض انتقال کر گئے

180

اسلام آباد (صباح نیوز) گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میںکورونا وائرس کے مزید18 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28377 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران
ملک بھر میں کورونا وائرس کے591 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد23917 تک پہنچ گئی ہے اور اب ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ86لاکھ66ہزار464 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے، اسی طرح اب تک3کروڑ 85لاکھ96ہزار890افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے اور اب تک ملک بھر میں کوروناویکسین کی10 کروڑ7لاکھ41ہزار762خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد 12لاکھ68ہزار536تک پہنچ گئی ہے،جس میںسے وائرس کے12 لاکھ16 ہزار242مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناکے تشویشناک مریضوں کی تعداد1614تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ سندھ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا عمل رفتار پکڑ رہا ہے اور رواں ماہ کے دوران روزانہ 10 لاکھ تک ویکسینز لگائی جارہی ہیںجبکہ ملک بھرمیں 15سے 18سال کی عمر کے افراد کو بھی وائرس کی ویکسین لگا نے کا سلسلہ جاری ہے۔ ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189اور سندھ میں14مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44اور اسلام آباد میں 14ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25اور گلگت بلتستان میں 16مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جارہی ہے۔