دنیاوی اور اخروی نجات اسوہ رسولؐ کی پیروی میں ہے‘ فہد جعفری

468

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک انصاف رئیل اسٹیٹ یوتھ کراچی کے صدر سید فہد جعفری نے یہاں جے ڈی سی کی محفل میلاد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کی محفل ایک رحمت ہے، ایسی تقریبات سے ملک کی نظریاتی اساس مضبوط ہوتی ہے ہماری دنیاوی و اخروی نجات اسوہ رسولؐ پر پیروی میں ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں اور ہم بنجر زمین کو آباد کرنا چاہتے ہیں،ہم ملک میں سب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں اورہم تعلیم کے ذریعے اچھی اور خوبصورت دنیا و آخرت کی دعا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اچھی دنیا سے مراد ایسی دنیا ہے جس میں سب کے لئے حلال کے راستے کھلیں اور حرام کے راستے بند ہوں۔ایسی دنیا جس میں جہالت اور ظلم نہ ہو، ایسی دنیا جس میں تعلیم و صحت کی سہولیات ہوں۔ایسی دنیا جس میں انسان محفوظ ہو، اس کی عزت و ناموس محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ ہم دنیاو آخرت کی بہتری کے لیے ہی خدمت کررہے ہیں ہمیں صحیح مسلمان، اچھا پاکستانی، اچھی حکمرانی، اچھی دنیا کے ساتھ بہتر آخرت کا سبق دیتی ہے اسی لیے ہماری قیادت اصلاح کے لئے میدان عمل میں ہے اور ہمارے لیے نبی ﷺ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت فاطمتہ الزہرا اور ہمارے نوجوانوں کے لیے امام حسن و امام حسین ہی بہترین رول ماڈل ہیں۔