احتجاج میں ہلاکتوں کامقدمہ کابینہ کیخلاف درج کرایا جائے، راناثنا

352

فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنا اللہ نے 5 ،6 ماہ قبل تحریک لبیک کے احتجاج میں 26 افراد اور حالیہ احتجاج میں2پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 8 افرادکی ہلاکت کے واقعے کی وفاقی اورصوبائی کابینہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کامطالبہ کردیاہے۔ تمام ذمے داروں کونامزدکرناچاہیے ۔ ناحق خون پرمٹی ڈال دی گئی ہے جبکہ حکومت نے معاہدے کی شکل میں بات چیت تسلیم کرلی۔’’صباح نیوز‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ شیخ رشیدبتائیں ایف آئی آرکیوں درج نہیں کی گئی؟۔ سانحہ ماڈل ٹائون آج تک جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرنے والے شیخ رشیدجیسے دیگرلوگوں کواب کوئی جے آئی ٹی محسوس نہیں ہورہی۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تقری پران کاکہناتھایہ حساس مسئلہ ہے اس پرحکمرانوں کے سیاسی مقاصد سے ادارے کاتشخص مجروح ہوتاہے۔مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج پراُنہوں نے کہاکہ معاشی بدحالی پرعوام سے اظہاررائے اوریکجہتی کے لیے پہلے مرحلے میں ڈویژنل اورضلعی سطح پرپی ڈی ایم کی جماعتوں نے احتجاج کیاہے جو مزیدایک ہفتہ جاری رہے گا۔