مآرب میں گھمسان کی لڑائی جاری‘مزید 92جنگجو ہلاک

343
یمن: فوجی اور حکومت نواز جنگجو مورچے سنبھالے بیٹھے ہیں

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں یمنی فوج اور عرب اتحادج فوج نے مآرب میں 2محاذوں پرحوثی ملیشیا کے خلاف 31کارروائیوں میں 92ایران نواز حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب اتحاد نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے اندر جوبا اور کسارا میں 31حوثی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں میں مختلف محاذوں پر قبائلیوں اور عرب اتحاد کی حمایت سے یمنی فوج حوثی ملیشیا کے خلاف سرگرم ہے۔ یمنی فوج کا کہناہے کہ اس کے دستے ایرانی حوثی ملیشیا کے خلاف شدید لڑائیاں لڑ رہے ہیں اور مآرب کے جنوب میں حوثیوں کے حملوں کو پسپا کررہے ہیں۔ بیان میں بتایا کہ فوجی توپ خانے نے ایرانی حوثی ملیشیا کی نقل و حرکت اور اجتماعات کو مآرب کے جنوب میں الگ الگ مقامات پر نشانہ بنایا۔