بنگلادیش: روہنگیا کیمپ میں مدرسے پر حملہ‘ 7افراد جاں بحق

187

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقع مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ بنگلادیش اور میانمر کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعہ کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔