کرغیزستان کا ترکی سے جدید ڈرون خریدنے کا معاہدہ

167

بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک) کرغیزستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے صدر جنرل قامچ بیگ تاشی یف نے ترکی سے بائراکتار ٹی بی 2مسلح ڈرون خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکی سے مسلح ڈرون خریدنے کا معاہدہ طے پایا ہے اور عن قریب یہ ڈرون ہمارے سپرد کردیے جائیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ڈرون اڑانے کے لیے عملے کو ترکی میں تربیت دی گئی ہے اور جلد ہی پہلی کھیپ ہمارے ملک میں ہو گی۔