پیٹر ول اور ڈیزل کی نقل و حمل پائپ لائن سے ہوگی

440

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) نے نجی شعبے میں900 ریٹیل آئوٹ کے حامل سب سے بڑے ریٹیل نیٹ ورک کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاک عرب پائپ لائن کمپنی (PAPCO) کے ساتھ وائٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ پروجیکٹ تھرو پٹ معاہدے پر دستخط کیے۔کمپنی کے لوگوں کے ساتھ مضبوط عزم کو اجاگر کرتے ہوئے خالد ریاض، سی ای او، GO اور ذیشان طیب، چیف آپریٹنگ آفیسر، GO نے وضاحت کرتے ہوئے کہا’’ اس منصوبہ سے وائٹ آئل پائپ لائن کے ذریعے ڈیزل کے علاوہ پیٹر ول کی نقل و حمل ممکن ہوگی ۔ ایک بار مکمل طور پر نافذ ہوجانے کے بعد، پیٹرول اور ڈیزل کی تمام تر نقل و حمل پائپ لائن کے ذریعے ہوگی جس سے نہ صرف عام لوگوں کے لیے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ روڈ سیفٹی میں بہتری کے ساتھ آلودگی، ٹریفک اور کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔