نیب ترمیمی آرڈیننس سماعت کیلیے منظور، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

138

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آرڈیننس کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت
کے لیے طلب کر لیا۔ درخواست گزار کو نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکم امتناع نہ مل سکا ۔عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی،سیکرٹری سینٹ،سیکرٹری قانون کو بھی نوٹس جاری کر دیے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار شہری لطیف قریشی کی جانب سے وکیل جی ایم چودھری نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس جاری کرکے کرپشن کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی چیئرمین کی تعیناتی کے طریقے کار کو بھی تبدیل کردیا گیا ، اگر ان اداروں کی کرپشن کو نکال دیا جائے تو پھر توچپڑاسی ہی بچ جاتا ہے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔