بھارت اور نیپال میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ‘ ہلاکتیں 180سے متجاوز

267
نئی دہلی: بھارت میں سیلاب کے باعث فصلیں تباہ ہونے سے کاشت کار پریشان ہیں

نئی دہلی ؍ کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 180سے تجاوز کرگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیپال میں پیر کے روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مختلف حادثات میں 99افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق مختلف علاقوں میں 40افراد لاپتاہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح اس کے ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بارش، سیلاب اور تودے گرنے سے 88افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔