ایشائی ممالک جھگڑا کرنے کے بجائے شمالی کوریا کیخلاف متحد ہوں، امریکا

404

شمالی کوریا کی جانب سے سمندر میں بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے شمالی کوریا کیخلاف متحد ہونے کی کال دے دی ہے.

امریکی نشریاتی ادارے یو پی آئی کے مطابق امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایشیائی قوم اپنے جنگجو رویے کو روک دے اور نتیجہ خیز مکالموں میں شریک ہو تاکہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے۔

شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں لنڈا تھامپسن نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ بغیر کسی پیشگی شرط کے پیانگ یانگ حکام سے ملاقات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے شمالی کوریا کے سرکاری نام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “ہم Democratic People’s Republic Of Korea کیخلاف کوئی دشمنانہ ارادہ نہیں رکھتے۔”

تاہم اس سے قبل امریکا کی جانب سے مذاکرات میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہونے پر کم حکومت نے اب دوبارہ مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔