گوئٹے مالا: ریٹائرڈ فوجیوں نے اسمبلی کی عمارت پر دھاوا بول دیا

143

گوئٹے مالا سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) وسط امریکی ملک گوئٹے مالا میں خانہ جنگی کے دوران خدمات کا معاوضہ نہ ملنے پر ناراض سیکڑوں ریٹائر فوجیوں نے مظاہرہ کیا ۔ دارالحکومت کے تاریخی مرکز سے شروع ہونے والا احتجاجی مارچ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران مظاہرین اسمبلی کا داخلی درواز توڑ کر عمارت میں داخل ہوگئے اور 2 گھنٹے تک عمارت پر قبضہ کیے رکھا۔ اس دوران انہوں نے اسمبلی ارکان کے آفس نذرآتش کر دیے اور پارکنگ میں کھڑی 3 گاڑیوں کو جلا دیا۔