پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا

312

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالمی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے 43ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فیصد ہے اور بھارت کا نمبر 16واں ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51.4 فیصد ہے۔ مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19.6 فیصد ہے، برازیل 10.2 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی 0.4 فیصد ہے۔