کورونا سے مزید 12 اموات‘مثبت کیسز کی شرح1.31ریکارڈ

152

اسلام آباد/ کراچی (اے پی پی/ اسٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے24 گھنٹے کے دوران مزید 12 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے42 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح1.31 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ جاپان نے پاکستان کو کوڈ 19 سے نمٹنے کے لیے 65 لاکھ 90 ہزار ڈالر کے آلات مہیا کر دیے‘ یہ آلات کوڈ 19ویکسین کو ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور113 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 318 نئے کیسز میں سے69 کا تعلق کراچی سے ہے۔